سنتوں اور مستحبات کے ساتھ وضو کا طریقہ
وضو کی نیت۔
وضو کرنے والا کسی اونچی جگہ پر قبلہ رخ ہو کر بیٹھے
اور سب سے پہلے وضو کی نیت کرے کہ میں نماز کے لیے وضو کر رہا ہوں، یا تلاوت کے لیے وضو کر رہا ہوں،
یا اگر کچھ بھی نہیں کرنا ویسے ہی پاک رہنے کے لیے وضو کر رہا ہے تو پھر یہ نیت کرے کہ میں پاک ہونے کے لیے وضو کر رہا ہوں، یا اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کے لیے وضو کر رہا ہوں
وضو کی ابتداء
اس کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں، اور اس کے بعد تین مرتبہ ہاتھ گٹوں تک دھوئے
وضو میں کلی کرنا
اور تین مرتبہ کلی کریں اور کلی کرنے میں مبالغہ کرنا سنت ہے یعنی غرارے کریں اور اچھی طرح منہ میں پانی پہنچائیں
مسواک
اس کے بعد مسواک کریں ،مسواک جب شروع کی جائے کم از کم ایک بالشت ہونی چاہیے اور کسی ایک انگلی کے برابر ہو
مسواک پکڑنے کا طریقہ
چھوٹی انگلی کو مسواک کے نیچے رکھیں، اور باقی تین انگلیاں مسواک کے اوپر رکھیں، اور انگوٹھا نیچے رکھیں
اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ چھوٹی انگلی اور اشہد والی انگلی اوپر رکھیں اور بیچ کی دو انگلیاں نیچے رکھیں۔
مسواک کرنے کا طریقہ
مسواک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے مسواک دھوکراوپر والے دانتوں سے مسواک کرنا شروع کریں
دانتوں کی دائیں جانب سے مسواک کرنا شروع کریں بائیں جانب تک ،اور پھر اسی طرح نیچے والے دانتوں کو دائیں جانب سے مسواک کرنا شروع کریں بائیں جانب تک، پھر زبان پر بھی مسواک گھمائے (لیکن زیادہ زور سے نہ گھمائے ورنہ زبان زخمی ہو جائے گی )
یہ ایک مرتبہ ہوا، اس کے بعد پھر مسواک دھوکراورنچوڑ کر دوسری مرتبہ اسی طرح مسواک کریں اور پھر اسی طرح تیسری مرتبہ بھی کریں۔
مسواک کا وقت
جن کو دانتوں سے خون آتا ہے ان کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ وضو کرنے سے کچھ دیر پہلے مسواک کرلیں تاکہ وضو کے وقت دانتوں سے خون نہ نکلے اور جن کو خون نہیں آتا ان کے لیے بہتر یہ ہے کہ کلی کرتے وقت مسواک کر لیں۔
وضو میں ناک میں پانی ڈالنا
اس کے بعد سیدھے ہاتھ سے تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھائے ہر مرتبہ ناک کو چھڑ کے اور الٹے ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے ساتھ ناک کو صاف کرے
وضو میں چہرہ دھونے کا طریقہ
اسکے بعد چہرہ دھوئے
چہرہ دھونے کا طریقہ یہ ہے کہ پانی ہاتھ میں لے کر چہرے کو اس طرح دھوئیں کہ کان کی ایک لؤ سے دوسری لؤ تک پانی پہنچ جائے اور چوڑائی میں سر کے بال جہاں سے اگنا شروع ہوتے ہیں وہاں سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک پانی پہنچ جائے آبرو کے نیچے بھی پانی پہنچ جائے
چہرہ دھونے میں احتیاط
کچھ لوگوں کی عادت یہ ہوتی ہے کہ عموماً چہرہ دھوتے وقت زور سے آنکھیں بند کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے پلکوں کے ارد گرد پانی نہیں پہنچ پاتاتو جو لوگ یہ کام کرتے ہیں وہ زور سے آنکھیں بند نہ کریں تاکہ ان کا وضو خراب نہ ہو
اور کچھ لوگوں کی عادت یہ ہوتی ہے کہ وہ چہرہ دھوتے وقت زورسے ہونٹ بند کر لیتے ہیں تو اس سے بھی ہونٹوں کے ظاہری حصے پر پانی نہیں پہنچ پاتا اور ہونٹوں کے ظاھری حصے پر پانی پہنچانا فرض ہے تو وہ اس طرح کریں گے تو پھر ان کا وضو نہیں ہوگا
داڑھی کا خلال
چہرہ دھونے کے بعد داڑھی کا خلال کرنا ہے
خلال کا طریقہ یہ ہے کہ چلو میں پانی لے کر داڑھی کے نیچے لگائیں اور لگانے کے بعد انگلیاں داڑھی کے اندر ڈال کر اور نیچے کی طرف کھینچ کے لے جائیں اور خلال کرنے کا دوسرا طریقہ اندر سے باہر کرنے کا بھی ہے
تو باہر سے اندر کریں یا اندر سے باہر کریں دونوں صورتیں جائز ہیں
وضو میں بازو دھونا
اس کے بعد بازو کو کہنیون سمیت دھوئے
اور بازو دھونے کے لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہاتھ میں پانی لے کر ہاتھ سے لے کر کہنی کی طرف پانی لے جائے اس وجہ سے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کے دور میں نل اور ٹوٹیا وغیرہ نہیں ہوا کرتی تھی وہ کسی برتن سے وضو کیا کرتے تھے اور برتن سے وضو کرنے کا طریقہ یہ ی ہے کہ ہاتھ میں پانی ڈال کر اوپر سے کہنیوں کی طرف بہایا جائے
بازو پہلے سیدھا دھونا ہے اس کے بعد الٹا دھونا ہے
اور ایک بات یاد رکھیں جو بھی اعضاء دو دو ہیں ان میں سے سیدھی طرف سے ابتدا کرنی چاہیے
انگلیوں کا خلال
اس کے بعد انگلیوں کا خلال کرنا ہے انگلیوں کے خلال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھ کی انگلیاں ایک دوسرے کے اندر داخل کر کے نکال دیں
وضو میں سر کا مسح
اس کے بعد بعد سر کا مسح کرے طریقہ یہ ہے کہ ہاتھ اگیلے کر کے پورے سر کا مسح کیا جائے
کان اور گردن کے مسح کا طریقہ
پھر اسی پانی سے گیلی ہوئی جو انگلیاں ہیں ان میں سے جو اشھد کی انگلی ہے اس سے کان کے اندر والے حصہ کا مسح کریں اور انگوٹھے سے کان کے باہر والے حصے کا مسح کریں اور ہاتھوں کی پشت کی طرف سے گردن کا مسح کرنا ہے
وضو میں پیر دھونا
اس کے بعد پیر ٹخنوں سمیت دھونے ہیں
پیر دھونے میں پیر کی انگلیوں کا خلال بھی کرنا ہے
اور پیر کی انگلیوں کا خلال بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے ساتھ کرنا ہے دائیں پیر کی چھوٹی انگلی سے شروع کر کے انگوٹھے تک لے جانا ہے پھر بائیں پیر کے انگوٹھے سے لے کر چھوٹی انگلی تک لے جانا ہے۔
اس طرح خلال کرے کہ دائیں پیر کی چھوٹی انگلی سے شروع کر کے بائیں پیر کی چھوٹی انگلی پر ختم کرے
اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ہمیں سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے