You are currently viewing وضو کے فرائض

وضو کے فرائض

  • Post category:wuzu

وضو کے فرائض چار  ہیں

چہرہ دھونا

کہنیوں سمیت بازودھونا

چوتھائی سر کا مسح کرنا

پیروں کو ٹخنوں سمیت دھونا

ان اجزا کو ایک ایک مرتبہ دھونا فرض ہے

وضو کے فرائض میں چہرے کی حد

چہرہ دھونا فرض ہے،  چہرے کی حد لمبائی کے اندر جہاں عام طور پر سر کے بال اگنا شروع ہوتے ہیں، وہاں سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک ، اور چوڑائی میں کان کی ایک لَو سے لیکر کان کی دوسری لَو تک  یہ چہرے کی حد ہے،  اس حد کو مکمل طور پر دھونا ضروری ہے

 جن لوگوں کے چہرے پر داڑھی نہیں ہوتی ان کو ٹھوڑی کے نیچے پانی اچھی طرح پونچانا چاہیے اس طرح چہرہ دھوئیں کے ٹھوڑی کے نیچے پانی پہنچ جائے ،

وضو کے فرائض میں داڑھی کا حکم

جن لوگوں کے چہرے پر داڑھی ہے تو اگر داڑھی گھنی نہیں ہے یعنی انکی داڑھی کے نیچے والی کھال نظر آتی ہے تو ان کے لیے لازمی ہے کہ کھال تک پانی پہنچائیں، وراگر داڑھی گھنی  ہے یعنی انکی داڑھی کے نیچے والی کھال نظرنھیں آتی تو داڑھی  چہرے کے قائم مقام ہو جاتی ہے، داڑھی کے اوپر سے پانی بہانا کافی ہے

داڑھی والے یہ احتیاط کریں

 جن لوگوں کو داڑھی ہوتی ہے ان کو ایک یہ بھی احتیاط کرنی چاہیے کہ کنپٹی کے بال اور کانوں کے درمیان ایک جگہ ہوتی ہے جہاں پر بال نہیں ہوتے ہیں ،ایک فاصلہ ہوتا ہے، تو عام طور پر داڑھی والے چہرہ دھوتے ہیں تو وہ والا حصہ جو کان اور کنپٹی کے درمیان میں ہے وہ  چھوڑ دیتے ہیں یہ حصہ چھوٹ گیا تووضو  نہیں ہوگا اس کو دھونے میں احتیاط کرنی چاہیے

رنگ ایلفی اور نیل پالش کا حکم

اسی طرح وہ تمام اعضاء جن کو وضوء میں دھونا فرض ہے اگر ان میں سے کہیں بال برابر جگہ بھی خشک رہ گئی تو وضو ءنہیں ہوگا ،اگر ان اعضاء میں کسی جگہ پر  کوئی رنگ لگا ہوا ہے یا ایلفی لگی ہوئی ہے   یا آٹا لگ کہ سوکھ گیا ہے تو وضو ءنہیں ہوگا ان کو ہٹا کر دھونا لازمی ہے، عورت کے ناخن پر نیل پالش لگی ہوئی  ہے تو نیل پالش اتارنا  ضروری ہے  نیل پالش کے اوپر بھی وضو نہیں ہوتا،

وگ ،مصنوعی بال، اور ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجری کا حکم

اسی طرح اگر کسی نے سر پر وگ  پہنی ہوئی ہے اور اس کے اوپر  سر کا مسح کیا تو  اس کا وضو نہیں ہوگا ،اسی طرح سر میں مصنوعی بال لگانے کے لئے ایک جھلی  لگاتے ہیں اس کے اوپر مسح کیا تو یاد رکھیں اس کا وضو نہیں ہوگا، لیکن  اگر ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجری کر وائی ہے جس میں  اسکے اپنے ہی بالوں کو سر کی کھال میں لگایا جاتا ہے تو  ان لوگوں کا وضو ہو جائے گا

 اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Leave a Reply